Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حفظ قرآن کا بین الاقوامی مقابلہ مسجد نبوی میں ہوگا، وزیر ا سلامی امور

مکہ مکرمہ.... حفظ قرآن کا شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی مقابلہ 26محرم سے لیکر یکم صفر 1440ھ تک مسجد نبوی شریف میں منعقد ہوگا۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اس کی سرپرستی کرینگے۔ یہ سالانہ 40واں مقابلہ ہے۔ حفظ قرآن ، تجوید اور تفسیر کاامتحان لیا جاتا ہے۔ وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی اس کے انتظامات کرتی رہی ہے۔ امسال بھی اسی کے زیر انتظام مقابلہ ہوگا۔ وزارت نے تمام تیاریاں مکمل کرلیں۔ چاروں زمروں میں حصہ لینے والے امیدواروںکا انتخاب کرلیا گیا۔ پہلے زمرے میں کامل قرآن کے حفظ اور مفرد الفاظ کی تفسیر کا مقابلہ ہوگا۔ اس میں 18امیدوار شریک ہونگے۔دوسرے زمرے کے تحت مکمل قرآن کریم کے حفظ کا مقابلہ ہوگا۔45امیدوار حصہ لیں گے۔ تیسرے زمرے کے شرکاءمیں 20پاروں کے حفظ کا مقابلہ ہوگا۔ اس میں28 امیدوار ہونگے۔چوتھے زمرے کے شرکاء5پاروں کے حفظ کے مقابلے میں شامل ہونگے۔ انکی تعداد24ہوگی۔ آخر الذکر زمرے کا تعلق مسلم اقلیتوں والے ممالک سے ہے۔ مجموعی طور پر 115امیدوار 82ممالک کی نمائندگی کرینگے۔5بین الاقوامی جج شرکاءسے قرآن کریم ، تجوید اور تفسیر سن کر کامیاب امیدواروں کا فیصلہ سنائیگی۔ وزیر اسلامی امو رنے بتایا کہ پہلی بار یہ مقابلہ مسجد نبوی شریف میں منعقد کیا جارہا ہے۔ مقصد اسلام میں مسجد کے پیغام کو اجاگرکرنا ، کتاب الہیٰ کی خدمت سے متعلق مملکت کے پیغام کو نمایاں کرنا اور دنیا بھر کے ننھے حفاظ کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ 
 

شیئر: