Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

واٹس ایپ کے لیے نئے فیچرز کی آزمائش

میسجنگ اپلیکیشن واٹس ایپ میں چند نئے فیچر متعارف کرائے جا رہے ہیں۔ اینڈرائڈ صارفین کے لیے سوائپ ٹو ریپلائی کا فیچر پیش کیا جارہا ہے جس کی مدد سے صارفین کسی بھی ایسے پیغام کو جس کا وہ جواب دینا چاہتے ہو دائیں جانب سوائپ کر کے اس کا رپلائے دے سکیں گے۔ یہ فیچر آئی او ایس رکھنے والے صارفین کو پہلے ہی دستیاب ہے تاہم اب اسے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے آزمائشی بنیادوں پر جاری کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے واٹس ایپ ڈارک موڈ بھی متعارف کرائے جانے کا امکان ہے تاہم اس بارے میں حتمی طور پر نہیں کہا جا سکتا کہ اس فیچر کو کب تک متعارف کرادیا جائے گا۔ واضح رہے کہ فیس بک کی جانب سے رواں سال مئی میں میسنجر کے لیے بھی ڈارک موڈ متعارف کرائے جانے کا اعلان کیا گیا تھا۔
 

شیئر: