Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت: ڈبلیو ڈبلیو ای تفریحی ریسلنگ کا انعقاد

 
ریاض:کرکٹ، فٹبال اور ہاکی سمیت متعدد کھیلوں کے ورلڈ کپ کے بعد اب تفریحی کشتی یا ریسلنگ کے مقابلے بھی ہونگے۔ اس سلسلے کا پہلا عالمی مقابلہ 2نومبر کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہوگا۔ اس ٹورنامنٹ کو کمپنی نے ڈبلیو ڈبلیو ای ورلڈکپ کا نام دیا ہے اور اس کے بارے میں یہ بتایا ہے کہ اس کے ذریعے دنیا کے سب سے بہترین ریسلرز کا انتخاب کیا جائے گا۔ اس ایونٹ میں کسی خاتون ریسلر کو شریک نہیں کیا جائے گا۔ ڈبلیو ڈبلیو ای کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سعودی جنرل اسپورٹس اتھارٹی کے اشتراک سے ریاض کے کنگ فہد انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں 2 نومبر کو کراون جیول ایونٹ کا انعقاد ہوگا۔اس ایونٹ میں یونیورسل چیمپیئن شپ کے لیے رومن رینز (چیمپیئن)، بروک لیسنر اور براون اسٹرومین کے مابین مقابلے ہوں گے۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس گروپ" جوائن کریں

شیئر: