Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوم وطنی پر سعودی جنگی طیارے فضائی کرتب دکھائینگے

ریاض... سعودی فضائیہ کا جنگی طیارہ قومی پرچم اور سعودی عرب کے لوگو سے آراستہ کردیا گیا۔ یہ ”سعودی باز“ اور ”امارات کے” شہسوار“دستوں میں شامل ہوکر اتوار ، پیر او رمنگل کو یوم وطنی 88کا جشن فضائی کرتب دکھا کر منائیگا۔سعودی فضائیہ نے فضائی کرتب دکھانے کیلئے ٹورنیڈو، ٹائیفون اور ایف 15 ایس اور ایف 15سی طیارے مختص کئے ہیں۔ سعودی عرب ہر سال یکم میزان مطابق 23 ستمبر کو اپنے قیام کا جشن مناتا ہے۔ امسال 88واں جشن مختلف انداز سے منایا جارہا ہے۔ سعودی وزارت دفاع نے اس کی تیاریاں بڑے پیمانے پر کی ہیں۔

شیئر: