Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الجیبل کا تفریحی منصوبہ: کھیل ہی کھیل میں بچوں کی شخصیت کی تعمیر

انڈسٹریل سٹی میں 500  کھیل کے میدان بچوں کے لیے مختص کیے گئے ہیں ( فوٹو: ایس پی اے)
 الجبیل انڈسٹریل سٹی میں آج کل تفریحی سرگرمیوں کو فروغ  دیا جا رہا ہے۔ ساحل، پارکوں اور تفریحی مقامات کا ایک وسیع نیٹ ورک موجود ہے جسے کمیونٹی مقامات میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ان مقامات پر فیملی تقریبات اور تعلیمی اایونٹس کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ انڈسٹریل سٹی میں 500  کھیل کے میدان بچوں کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔
رائل کمیشن فار الجبیل اینڈ ینبع، ’لرننگ سیٹز‘ کے تصور پرعمل کرکے اور اس کے مقاصد کے ذریعے بچوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کا ہدف رکھتا ہے جو تعلیم، تفریخ، ثقافت اور کھیل کو یکجا کرتے ہیں۔
رائل کمیشن کے محکمۂ سماجی خدمات کے سربراہ عمر الحمد نے بتایا ’کمیشن کی جانب سے روایتی تعلیمی نظام سے آگے بڑھتے ہوئے ایسا مربوط ماحول تشکیل دیا گیا ہے جہاں بچوں کے سیکھنے کا عمل روز مرہ زندگی کا حصہ بن جاتا ہے۔‘
’ اس مقصد کے لیے کلب، لائبریری، تخلیقی ورکشاپس، کمیونٹی اور سیزنل پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں، جو بچوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔اس بات کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ خاندان، بچوں کی شخصیت کی تشکیل میں بنیادی شراکت دار رہیں۔‘

ان کے مطابق ’محکمہ سماجی خدمات، سمر سیزن اور دیگر سیزنل ایونسٹ کو خصوصی اہمیت دیتا ہے جہاں بچوں کے لیے محفوظ اور حوصلہ افزا ماحول میں ثقافتی، ورثے سے متعلق پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں۔‘
 ڈیجیٹل تبدیلی کے تحت جدید ٹیکنالوجی کو بھی ان پروگراموں کا اہم حصہ بنایا گیا ہے جس کے ذریعے بچوں اور ان کے اہل خانہ کو سمارٹ پلیٹ فارمز اور موبائل ایپلی کیشنز کے ذریعے رجسٹریشن، سرگرمیوں میں شرکت اور مطلوبہ معلومات تک آسان رسائی حاصل ہوتی ہے۔

 

شیئر: