Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راجر فیڈرر اور نوواک ڈوکووچ پہلی بار پارٹنر بن گئے

شکاگو:سوئس ٹینس اسٹار راجرفیڈرر اور سربیا کے نواک ڈوکووچ ڈبلز مقابلے میں پارٹنر بن گئے ۔امریکی شہر شکاگو میں شروع ہونے والے ’لیور کپ ‘ ٹینس ٹورنامنٹ کے کے ابتدائی میچ میں سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر اور سربیا کے نواک ڈوکووچ پہلی بار ایک ساتھ کسی ڈبلز مقابلے میں حریفوں کا سامنا کریں گے ۔لیور کپ میں یورپ کا مقابلہ ورلڈ ٹیم سے ہوگا ۔دونوں نے اس تجربے کو انوکھا قرار دیا اور کہا کہ ہم ہمیشہ ایک دوسرے کے خلاف ہی کورٹ میں اترے ہیں لیکن مل کر کھیلنے میں بھی بہت لطف آیا۔ انہوں نے منتظمین کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا ان کی بدولت ہمیں اس تجربے کا موقع ملا۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال فیڈرر اور موجودہ عالمی نمبر ون رافیل نڈال نے جوڑی بنا کر ٹورنامنٹ میں شرکت کی تھی۔رافیل نڈال اس مرتبہ زخمی ہونے کی وجہ سے نہیں کھیل سکے جبکہ وہ کئی دیگر مقابلوں سے دستبردار ہونے کی وجہ سے رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن سے محروم ہونے کے خطرات سے بھی دوچار ہیں۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز"واٹس ایپ اسپورٹس "گروپ جوائن کریں

شیئر: