Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خواجہ آصف کی انتخابات میں کامیابی چیلنج

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کی عام انتخابات میں کامیابی کو الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما عثمان ڈار کی جانب سے ان کے وکیل کاظم علی ملک نے انتخابی عذر داری دائر کی ہے جس میں خواجہ آصف کی کامیابی پر اعتراضات اٹھائے گئے ہیں۔ درخواست گزار کی جانب سے جمع کرائے گئے کاغذات میں اعتراض ہے کہ خواجہ آصف نے کاغذات نامزدگی کے ساتھ غیر تصدیق شدہ بیان حلفی جمع کرانے کے ساتھ اثاثے بھی ظاہر نہیں کئے۔ علاوہ ازیں الیکشن کمیشن کا عملہ الیکشن ایکٹ پر عمل کرنے میں ناکام رہا اور 53 پولنگ اسٹیشنز کے بیگز انتخابات کے اگلے روز جمع کرائے گئے۔ درخواست میں نکتہ اٹھایا گیا کہ 1406 ووٹوں کے فرق کی وجہ سے دوبارہ گنتی کا حکم دیا جانا چاہیے ۔ انتخابی عذرداری میں استدعا کی گئی کہ این اے 73 سے خواجہ آصف کی کامیابی کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دیا جائے ۔
 
 

شیئر: