Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

متحدہ پاکستان نے 5 اہم حلقوں کے انتخابی نتائج چیلنج کردیے

کراچی:  متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی جانب سے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 5 حلقوں کے انتخابی نتایج کو عدالت عالیہ سندھ میں چیلنج کردیا۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کی جاب سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 241 اور این اے 245 جبکہ سندھ اسمبلی کے پی ایس 97، 126 اور 130 کے نتایج کو چیلنج کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 سے فاروق ستار اور این اے 241 سے معین عامر پیرزادہ جبکہ PS-97 سے وقار شاہ، PS-126 سے آصف علی خان اور PS-130 سے جمال احمد نے اپنے مخالفین کی کامیابی کو عدالت میں چیلنج کیا ہے۔اس موقع پر ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ  میرے پاس اپنے دعوے کے شواہد موجود ہیں۔ امید ہے مجھے سنا جائے گا اور فیصلہ بھی میرے حق میں آئے گا۔
 

شیئر: