Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

1773293غیر قانونی تارکین گرفتار

ریاض ... سعودی سیکیورٹی اداروں نے مملکت بھر میں جگہ جگہ مشترکہ سیکیورٹی آپریشن کرکے17لاکھ73ہزار293اقامہ و محنت قوانین اور سرحدی سلامتی ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے تارکین گرفتار کرلئے۔ یہ گرفتاریاں 26صفر 1439ھ سے لیکر 10محرم 1440ھ کے درمیان عمل میں آئیں۔ تفصیلات کے مطابق مملکت بھر سے17لاکھ73ہزار293 غیر قانونی تارکین پکڑے گئے۔ ان میں اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے13لاکھ 58ہزار584، محنت قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے2لاکھ 81ہزار613 اور سرحدی ضوابط کی خلاف وززی کرنے والے ایک لاکھ 33ہزار96 ہیں۔ مملکت میں دراندازی کرتے وقت گرفتار کئے جانے والوں کی تعداد 30 ہزار69 ہے۔ ان میں 55فیصد یمنی، 42فیصد ایتھوپین اور 3فیصد دیگر ممالک کے پائے گئے۔ علاوہ ازیں مملکت سے سرحد پار کرنے کی کوشش کرنے والے 1425پکڑے گئے۔ اقامہ و محنت قوانین اور سرحدی سلامتی کے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سفر اور پناہ کی سہولت دینے والے 2711پکڑے گئے۔ اس سلسلے میں 676سعودی شہریوں کو حراست میں لیا گیا۔ 651سے متعلق قانونی کارروائی کرکے انہیں رہا کردیا گیا جبکہ دیگر 25 ابھی حراست میں ہیں اور ان سے متعلق قانونی کارروائی جاری ہے۔ سعودی وزارت داخلہ نے بتایا کہ 13 ہزار447غیر قانونی تارکین کے حوالے سے قانونی چارہ جوئی چل رہی ہے۔ ان میں 11ہزار 447مرد اور 1710خواتین ہیں۔ 2لاکھ92 ہزار632غیر قانونی تارکین کو فوری سزائیں دیدی گئیں۔ 2لاکھ49 ہزار942کو سفری دستاویزات حاصل کرنے کی غرض سے ان کے سفارتی مشنوں سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی گئی۔3لاکھ7ہزار761سفری کارروائی مکمل کررہے ہیں جبکہ 4لاکھ49ہزار221 کو بیدخل کردیا گیا۔
 

شیئر: