Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بشری بی بی نے اولڈ ہوم کا دورہ کیا

 لاہور... وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے لاہور میں ایس او ایس ویلیج سینٹر کا دورہ کیا اور وہاں موجود بے سہارا خواتین سے ملاقات کی ۔ ان کے مسائل دریافت کئے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بشریٰ بی بی نے کہا کہ بے سہارا خواتین معاشرے کا اہم حصہ ہیں۔ ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں۔ بشریٰ بی بی کے ہمراہ ان کی قریبی سہیلی فرح خان بھی موجود تھیں ۔ دریں اثناءوزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھی گزشتہ روز اپنی بیٹیوں کے ہمراہ ایس او ایس ویلج سینٹر کا دورہ کیا ۔انہوں نے سینٹر میں موجود بے سہارا بچوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کو انتظامیہ نے بچوں کو دی جانے والی سہو لتوں کے حوالے سے آگاہ کیا ۔

شیئر: