Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیموں ، ایک ننھا سا ڈاکٹر‎

لیموں ایک  ٹھنڈا پھل ہے  جسکا استعمال غذا ہضم کرنے میں معاون ہوتا ہے .   بڑھتی ہوئی عمر کے بچوں میں اسکا استعمال  ہڈیاں مضبوط کرنے میں معاون ثابت ہوتا  ہے .  یہ کیلشیم کی ضروری مقدار فراہم کرنے کے ساتھ   پیٹ ہلکا کرکے چستی پیدا کرتا ہے .  نزلہ زکام کی صورت میں  ایک پیالی گہرے  قہوے میں  تھوڑا سا نمک اور لیموں کا رس ملا کر پینے سے فائدہ  ہوتا ہے .  اگر پھوڑے پھنسیاں نکل رہی ہوں  تو علی الصباح تھوڑا سا دودھ ابال کر ٹھنڈا کریں  اور اس میں لیموں کا رس ڈال کر دودھ پھٹنے سے پہلے اسے پی لیں .  جلد ہی افاقہ ہوگا .  سخت اور کھردرے ہاتھ پیروں پر  لیموں کا رس ملنے سے ان میں نرمی پیدا ہوتی ہے .  جلد  پر لیموں کا چھلکا رگڑنے سے رنگت میں نکھار آتا ہے .  لیموں میں قدرت نے  سٹرک ایسڈ  ، کیلشیم  ، پوٹاشیم ،  فولاد ، فاسفورس  اور وٹامن اے اور بی کا خزانہ رکھا ہے .  اسکا چھلکا ،  رس اور بیچ ہر چیز غذائی اور دوائی اجزاء  اپنے اندر سموئے ہوئے  ہیں   .  خون صاف کرنے ، ہلکی بھاری غذا ہضم کرنے  اور پیٹ کی گیس دور کرنے کے لیے  اس کی  شکنجبیں بنا کر  استعمال کرنے کا رواج قدیم زمانے سے عام ہے .  اسے اپنی خوبصورتی کی حفاظت کے لیے باقاعدگی سے استعمال کیا جاسکتا  ہے . 
 

شیئر: