Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب: کئی علاقوں میں منگل تک بارش کا الرٹ، اکتوبر میں معمول سے زیادہ بارشیں

سیلابی صورتحال، ژالہ باری اور گرد آلو ہوائیں چل سکتی ہیں ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے مملکت کے کئی علاقوں میں آئندہ منگل تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔
نیشنل سینٹر فار میٹرولوجی کے مطابق مکہ ریجن میں درمیانے درجے سے شدید بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ سیلابی صورتحال، ژالہ باری اور گرد آلو ہوائیں چل سکتی ہیں۔ طائف، میسان، اضم اور العرضیات متاتر ہو سکتے ہیں۔
مکہ شہر، الکامل، الجموم اور بحرہ میں ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش متوقع ہے۔
 جازان، عسیر اور الباحہ ریجن میں درمیانے درجے سے شدید بارش جبکہ مدینہ منورہ اور نجران ریجن میں ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے۔
ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے بیان میں شہریوں کو احتیاطی تدابیر کے ساتھ خود کو محفوظ مقامات تک محدود رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔
’سیلاب سے متاثرہ مقامات، وادیوں اور نشیبی مقامات سے دور رہیں۔ ایسے مقامات پر جہاں بارش کا پانی جمع ہو تیراکی سے گریز کیا جائے۔‘
 بیان کے مطابق سرکاری چینلز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے اعلان کردہ شہری دفاع کی ہدایات پر عمل کیا جائے۔ 

علاوہ ازیں نیشنل سینٹر فار میٹرولوجی نے اکتوبر کے دوران  مملکت کے بیشتر علاقوں میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔
ترجمان حسین القحطانی نے بتایا کلائمنٹ انڈیکیٹرز ظاہر کرتے ہیں بارشوں کا سلسلہ نومبر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

شیئر: