Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوم وطنی پر سعودی ماں کا بیٹی کے نام پیغام

ریاض ... سعودی عرب کے یوم الوطنی 88کے موقع پر ایک سعودی ماں نے اپنی ننھی بیٹی کے نام ترغیبی پیغام جاری کیا۔ ڈاکٹر ریم الفریان نے اپنی بیٹی کے نام پیغام میں تحریر کیا ”میری پیاری بیٹی! آج ہم اپنا یوم وطنی منا رہے ہیں۔یہ ہمارے ماضی، ہمارے حال اور ہمارے مستقبل کی ملی جلی کہانی ہے۔ ہم ہر سال یکم میزان کو قومی دن مناتے ہیں۔ اس دن ہمارے سر فخر اور ناز سے بلند ہوجاتے ہیں۔ ہمارے اندروطن عزیز کےلئے شاندار خواب پورا کرنے کا عزم دو چند ہوجاتا ہے۔ پیاری بیٹی! کیا تمہیں پتہ ہے کہ ہمیں اپنے وطن پر ناز کیوں ہے؟ میں مختصر الفاظ میں تمہیں یہ بتانا چاہوں گی کہ ہمارا وطن دنیا بھر کے ممالک سے منفرد ہے۔ انفرادیت یہ ہے کہ یہ آسمانی پیغام کا مرکز اور مسلمانوں کا قبلہ ہے۔ ہم پوری دنیا میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بھی اہمیت رکھتے ہیں۔ دنیا بھر کے ممالک شاندار کارناموں پر ہمارے ساتھ ہماری خوشیوں میں حصہ لیتے ہیں۔ شاندار کارنامے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر قیادت حاصل کئے گئے ہیں۔ آئندہ بھی کارناموں کا سلسلہ جاری رکھنے کا عزم رکھتے ہیں۔
 

شیئر: