Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”فخر المسلمین سعودی عرب زندہ باد“

مدینہ منورہ ... مدینہ منورہ اسلامی یونیورسٹی کے طلباءنے سعودی عرب کا 88واں قومی دن یوم الوطنی روایتی جوش و خروش سے منایا۔ انہوں نے 50سیکنڈ کی ایک وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر جاری کی جس میں دنیا بھر کی زبانوںمیں سعودی عرب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ”فخر المسلمین سعودی عرب زندہ باد“۔ وڈیو میں یہ بھی دکھایا گیا کہ جامعہ اسلامیہ کے طلباءایک بس پر سوار ہیں جس پر یونیورسٹی کا دیو ہیکل لوگو لگا ہوا ہے۔اس سے مختلف ممالک کے طلباءایک، ایک کرکے اتر رہے ہیں اور اترتے وقت سعوی عرب سے اپنی زبان میں اظہار محبت کررہے ہیں۔ ہر ایک کی زبان پر اپنی زبان میں ایک ہی جملہ تھا کہ ”فخر المسلمین سعودی عرب زندہ باد“۔
 

شیئر: