Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بی ایچ یو میں جونیئر ڈاکٹرز اور طلبہ میں مارپیٹ اور ہنگامہ

وارانسی۔۔۔۔بنارس ہندویونیورسٹی( بی ایچ یو) میں جونیئر ڈاکٹروں اور یونیورسٹی کے طلبہ میں مارپیٹ کے بعد ہنگامہ برپا ہوگیا۔مشتعل طلبہ نے لکشمن داس گیسٹ ہاؤس کے قریب پولیس مرکز کو نذرآتش کردیا۔ایس بی آئی اے ٹی ایم میں توڑ پھوڑکے بعد 2موٹر سائیکلیں جلا دیں۔پتھراؤ میں آدھا درجن سے زائد طلبہ زخمی ہوگئے۔بڑلا چوراہے پر آتشزنی اور کیمپس میں پرتشدد ہنگامہ کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ سر سندر لال اسپتال کی چھٹی منزل پر مردانہ آپریشن وار ڈ میں مریض کو داخل کرانے کے مسئلے پر تنازع شروع ہوا ۔ ایک طالب علم نے وارڈ میں موجود جونیئر ڈاکٹر سے مریض کیلئے بیڈ مہیا کرانے کی بات کہی ، بیڈ خالی نہ ہونے کی بات پر نوک جھونک اور تلخ کلامی پر پہنچ گئی ۔الزام ہے کہ طلبہ جونیئرڈاکٹروں کی پٹائی اوروارڈ میں توڑ پھوڑکرنے لگے ۔ اس واقعہ سے اسپتال میں افراتفری مچ گئی۔ میڈیکل کیمپس کے باہربعض لوگوں نے ڈاکٹروں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔یونیورسٹی کے احاطے میں ماحول کشیدہ ہے ۔ واقعہ کے بعد یونیورسٹی احاطے میں کثیرتعداد میں پولیس فورس تعینات کردی گئی اور سیکیورٹی انتظامات سخت کردیئے گئے۔پولیس کے اعلیٰ افسر نے بتایا کہ حالات کنٹرول میں ہیں۔سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج سے شرپسندوں کی شناخت کے بعد ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔
مزید پڑھیں:- - - - - -راہول کی مودی پر تنقید، رافیل سودے پر وڈیو جاری

ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں
 

 

شیئر: