Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرل المیڈا نے کوئی قانون نہیں توڑا،بلاول

  اسلام آباد...چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے صحافی سرل المیڈا کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کرنے پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرل المیڈا کو مجرم کی طرح پیش کرنے اور اس پر غداری کا مقدمہ چلانا حیرت انگیز ہے جو پاکستانی میڈیا کے محاصرے میں ہونے کے تناظر کو تقویت دیتا ہے۔ سرل المیڈا اپنے فرائض سرانجام دے ر ہا تھا۔ اس سے زیادہ کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ فی الوقت پاکستان میں میڈیا سخت سنسرشپ کا سامنا کر رہا ہے۔ وہ ڈکٹیٹر جس نے آئین توڑا اورغداری کا مرتکب ہو ا وہ آزاد گھوم رہا ہے اور وہ صحافی جو صرف اپنے فرائض انجام دے رہا ہے اس پر غداری کے الزام میں مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔ بلاول نے کہا کہ سرل المیڈا نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا انٹرویو کرکے کوئی قانون نہیں توڑا۔ انہوں نے پوچھا کہ صحافی کسی کا انٹرویو کیوں نہ کرے ۔صحافی کو کونسا قانون کسی سیاستدان کا انٹرویو کرنے سے روکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی آزادی اظہار کے ساتھ کھڑی ہے۔ پاکستان میں آزاد میڈیا چاہتی ہے جمہوریت بغیر آزاد میڈیا کے ایک جعلی جمہوریت ہوتی ہے۔

شیئر: