Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسکولوں،بینکوں اور موبائل کمپنیوں کو آدھار دکارڈ دینا لازمی نہیں،سپریم کورٹ

نئی دہلی۔۔۔۔آدھارکارڈکو لاز م قراردینے کے سلسلے میں سپریم کورٹ نے آج بڑا فیصلہ سنایا۔عدالت نے اسکولوں و دیگر تعلیمی اداروں، بینکوں اور موبائل کمپنیوں کی جانب سے آدھارکارڈ طلب کرنے پرپابندی عائد کردی۔ اس فیصلہ کے بعد سم کارڈ لیتے وقت موبائل کمپنیاں آدھارکارڈ حاصل کرنے کی مجاز نہیں ہونگی۔واضح رہے کہ چیف جسٹس دیپک مشرا کی قیادت میں تشکیل شدہ بنچ میں جسٹس سیکری، جسٹس اے ایم کھانولکر، جسٹس ڈی وائی چندرچوڈ اور جسٹس اشوک بھوشن شامل تھے ،جس نے فیصلہ سنایا۔ اس سے قبل سپریم کورٹ نے امسال مئی میں آدھارکارڈ اور اس سے متعلق 2016 کے قانون کی آئینی مدت کارکو چیلنج کرنے والی درخواستوں پر سماعت مکمل کرلی تھی۔ 38 دن تک سماعت کے بعد 10 مئی کو بنچ نے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔اس سلسلے میں عدالت نے سخت رخ اپناتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت آدھارکارڈ کو لازمی کرنے کیلئے عوام پر زور نہیں ڈال سکتی۔
مزید پڑھیں:- - - - -بی ایچ یو میں ہاسٹل خالی کرنے کا حکم، کلاسز 28 ستمبر تک ملتوی

ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں

رائے دیں، تبصرہ کریں

 

شیئر: