Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایئر فرانس کا طیارہ تیز طوفان کی زد میں آکر لینڈنگ میں ناکام ہوگیا

برمنگھم....  ایئر فرانس کا ایک طیارہ چند دن قبل برمنگھم ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے وقت انتہائی خطرناک قسم کی طوفانی ہوائوںکی زد میں آگیا او رکیپٹن کی تمام تر مہارت اور کوشش کے باوجود یہ ممکن نہیں رہا کہ وہ طیارے کو لینڈ کرسکے۔ نتیجہ یہ ہوا کہ اسے دوبارہ فضا میں بلند ہونا پڑا اور اس کوشش میں وہ ایئرپورٹ کی حدود سے بھی باہر نکل گیا۔ اس موقع کی وڈیو جاری ہوئی ہے ۔ اس کے ساتھ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایئر فرانس کا یہ طیارہ ایئر بس تھا اور44میل فی گھنٹے کی رفتار سے آنے والی تیز ہوائیں اسے مسلسل پریشان کررہی تھیں۔ کئی بار کی کوشش کے باوجود  طیارہ نیچے اترتا نظر نہیں آرہا تھا۔ آخر کار اسے تھوڑی دیر تک اور فضا میں بلند رہنے کا فیصلہ کرنا پڑا ۔ اس موقع کی جو تصویر جاری ہوئی ہے  وہ انتہائی ہولناک ہے عینی شاہدین کا کہناہے کہ جب بھی طیارہ ذرا نیچے آنے کی کوشش کرتا تیز ہوا کی شدت اسے اس کوشش میں ناکام بنانے پر تلی رہتی۔ نتیجہ یہ ہوا کہ کئی مرتبہ طیارہ اوپر نیچے ہوتا رہا اور پھر اسے لینڈنگ کا ارادہ ترک کرنا پڑا۔ کچھ دیر بعد طیارے کے ہواباز نے ہوائو ںکی رفتار میں کمی محسوس کی تو  اس نے پھر طیارے کو لینڈ کرایا مگر لینڈنگ کرنے کے دوران طیارے کا توازن تھوڑا بگڑا اور وہ ایک جانب جھک گیا۔ لوگوں کا کہناتھا کہ  اس وقت موسم بھی بہت خراب تھا اور کوئی چیز صاف نظر نہیں آرہی تھی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر لینڈنگ کے وقت طیارے کے پچھلے حصے سے ٹکرانے والی ہوا کی رفتار 33میل فی گھنٹے کی رفتار سے زیادہ ہوجائے تو لینڈنگ بیحد مشکل ہوجاتی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -پرس چوری ہوجانے پر 86سالہ بڑی بی پر دل کا دورہ

شیئر: