Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افتخار چوہدری کے داماد کو انٹرپول نے گرفتار کیا؟

اسلام آباد... سابق چیف جسٹس افتخار  چوہدری نے کہا ہے کہ میرا ،میرے بیٹے ،بیٹی یا داماد کا ایڈن اور بحریہ ہاوسنگ اسکینڈل سے کوئی تعلق نہیں۔انٹرپول نے کسی اور کمپنی کے نادہندہ ہونے پر داماد کو گرفتار کیا۔ایف آئی اے کا اس پورے معاملے سے کوئی تعلق نہیں۔حکومتی پروپیگنڈا میری طرف سے عمران خان کے خلاف دائر درخواست کی وجہ سے کیا گیا ۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوںنے کہاکہ میرے داماد کو لندن میں ایف آئی اے نے نہیں بلکہ انٹرپول نے گرفتار کیا۔ میرے داماد کے پاس کینیڈین شہریت ہے۔ وہ کبھی پاکستان نہیں آیا۔ اس حوالے سے وزیر اطلاعات کا بیان جھوٹ پر مبنی ہے۔ ان کے خلاف نوٹس بھجوانے پر مشاورت کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ میرے داماد کی گرفتاری کی خبر وزیر اعظم عمران خان کے خلاف مقدمات دائر کرنے کے معاملے کا جواب ہے۔ ا نہوں نے کہاکہ اسلام آباد و پشاور ہائی کورٹس سے عمران خان کو نوٹس جاری ہوچکے۔ عمران خان کی نااہلی کا کیس الیکشن ٹریبونل میں دائر کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کل تک قرض نہ مانگنے کا کہنے والے آج آئی ایم ایف سے مذاکرات کررہے ہیں۔ گھر کے برتن ،کپڑے اور بھینیس بیچ کر ملک نہیں چلایا جاسکتا۔ انہوںنے کہاکہ عدلیہ کوپرویزمشرف کی منتیں نہیں کرنی چاہیے بلکہ طاقت دکھانی چاہئے۔ اس کا پاسپورٹ بلاک کرکے پاکستان لانا چاہیے۔ انہوںنے کہا کہ نوازشریف کے خلاف نیب نے کمزور کیس پیش کئے ہیں ۔

شیئر: