Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پہلے شاہ رخ سے بات کرتے ہوئے ڈر لگتا تھا،انوشکا

بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے اپنے فلمی کریئر کا آغاز شاہ رخ خان کے ہمراہ ان کی فلم ’رب نے بنادی جوڑی‘ سے کیا تھا جبکہ آج ان کا شمار کامیاب اداکاراﺅں میں ہوتا ہے۔ ایک انٹرویو میں اپنے پہلے ساتھی اداکار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انوشکا نے کہا کہ شاہ رخ ان افراد میں سے ہیں جن کی میری زندگی میں بہت زیادہ اہمیت ہے، ان کا سلوک میری پہلی فلم سے اب تک میرے ساتھ بہت اچھا رہا۔ وہ گزرتے سالوں کے ساتھ کافی تبدیل بھی ہوئے۔ اب میں ان کے ساتھ پہلے سے زیادہ مطمئن محسوس کرتی ہوں۔انوشکا نے مزید کہا کہ پہلے مجھے شاہ رخ سے بات کرتے ہوئے بھی ڈر لگتا تھا، مجھے کچھ بھی کہنا ہوتا تو میں ایسا سوچتی تھی کہ اس بات کی شاہ رخ کی نظر میں کوئی اہمیت نہیں ہوگی، لیکن اب ایسا نہیں۔
 
 

شیئر:

متعلقہ خبریں