Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پٹاخہ کا دوسرا ٹریلر

بالی وڈ فلمساز وشال بھردواج کی فلم پٹاخہ کا دوسرا ٹریلر جاری کر دیا گیا جس کا آغاز پہلے ٹریلر کے اختتام کے بعد ہوتا ہے۔ ایک منٹ اور 38سیکنڈ کے دورانیے پر مشتمل دوسرے ٹریلر میں اداکارہ ثانیہ ملہوترا، رادھیکا مدان اور سنیل گروور خاندان کے مسائل حل کرتے ہوئے دکھائے گئے ہیں۔ اداکار وجے راز اپنی بیٹیوں ثانیہ ملہوترا، رادھیکا مدان سے وعدہ لیتے ہیںکہ وہ ایک ہی گھر میں شادی کرنے کے باوجود خاندان کے جھگڑوں میں حصہ نہیں لیں گی لیکن اس بات کا ان پر اثر نہیں ہوتا۔ فلم28ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔
 
 

شیئر: