Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ممبئی کا سب سے مہنگا پبلک ٹوائلٹ؟

ممبئی۔۔۔۔مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے مرین ڈرائیو پر ممبئی کا سب سے مہنگا پبلک ٹوائلٹ تعمیر کیا گیا۔ اس کا افتتاح یکم اکتوبر کو مہاڈیشور کے ہاتھوں ہوگا۔ایئر انڈیا کی عمارت کے سامنے تعمیر کئے گئے 5شیٹرٹوائلٹ میں خواتین اور مردوں کیلئے علیحدہ انتظامات ہیں۔ اس کی تعمیر میں 94لاکھ روپے خرچ ہوئے۔ا سے ممبئی کا مہنگا ترین ٹوائلٹ قراردیا جارہا ہے۔متعلقہ افسرنے بتایا کہ کارپوریٹ سوشل رسپانس بیلٹی (سی ایس آر) کے تحت ٹوائلٹ بنایا گیا۔اس کی دیکھ بھال بی ایم سی کریگی۔پرنسز اسٹریٹ سے این سی پی اے تک ٹوائلٹ نہ ہونے کے باعث جاگنگ اور سائیکل چلانے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ٹوائلٹ میں لگائی جانیوالی شیٹ پر اوسطاً ڈیڑھ لاکھ روپے لاگت آتی ہے مگر اس ٹوائلٹ میں ایک شیٹ لگانے پر اوسطاً19لاکھ روپے خرچ ہوئے۔اس ٹوائلٹ کی چھت پر سولر پینل نصب کئے گئے ہیں جس کے ذریعے بجلی حاصل کی جاتی ہے۔بی ایم سی کے افسر کرن دیگھاؤکر نے بتایا کہ پراناپبلک ٹوائلٹ منہدم کرکے جدید ٹوائلٹ تعمیر کیا گیا جو جلد عوام کیلئے کھول دیا جائیگا۔
مزید پڑھیں:- - - -مہاراشٹر : اونچی ذات کے لوگوں نے خاتون کو برہنہ کرکے زدوکوب کیا

ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں
 

رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: