Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عظیم الشان سیاحتی صحت منصوبہ’’أمالا‘‘

28ستمبر 2018جمعہ کو سعودی عرب سے شائع ہونیوالے عربی اخبار’’ البلاد‘‘ کا اداریہ نذرقارئین

    سعودی عرب کے 88ویں یوم وطنی کے موقع پر پے درپے خوشیاں دیکھنے ، سننے اور برتنے کو مل رہی ہیں۔ نوید پر نوید آرہی ہے۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے حرمین ایکسپریس ٹرین کا افتتاح کیا۔ اس سے پورے ملک میں خوشی کی لہر دوڑی۔ شاہ سلمان مدینہ منورہ پہنچ گئے جہاں اہل طیبہ اپنے قائد اعلیٰ کو اپنے درمیان پاکر خوشی سے پھولے نہیں سما رہے تھے۔ خادم حرمین شریفین نے مدینہ میں متعدد منصوبوں کا افتتاح کیا۔اسی دوران عظیم الشان سیاحتی صحت منصوبہ’’ أمالا‘‘ کا اعلان کردیا گیا۔ یہ مملکت کے شمال مغربی علاقے امیر محمد بن سلمان قومی جنگل میں بحر احمر کے ساحل پر قائم کیا جائیگا۔ اس سے صحت سیاحت کو نیا تصور اورنیا رخ ملے گا۔ 2019ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران اس کا سنگ بنیاد، 2020ء کے اختتام پر اس کے پہلے مرحلے کا افتتاح ہوگا۔یہ منصوبہ نجی اداروں اور سرمایہ کاروں کیلئے خوشخبریاں لارہا ہے۔
    أمالا منصوبہ نیوم اور بحر احمر کے منصوبوں سے یکسر آزاد اور مختلف ہے۔ اس سے مملکت میں ایک طرف تو سیاحت کو نئی شکل ملے گی۔ دوسری جانب اس کی بدولت قومی اقتصاد کو تقویت حاصل ہوگی۔ اس سے قومی آمدنی کے ذرائع میں تنوع پیدا ہوگا۔ اندرون و بیرون مملکت سے سرمایہ آئے گا۔ ہماری آرزوہے کہ روشن کل اور شاندار مستقبل کی شاہراہ پر ہمارا ملک اسی طرح سے آگے بڑھتا رہے۔

مزید پڑھیں:- - - -شاہ سلمان کے دورے سے اہل مدینہ میں خوشی کی لہر

رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: