Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اٹلی پہنچنے والے تارکین وطن کی تعداد 60فیصد کم ہو گئی

برسلز۔۔۔یورپی یونین کے شماریات کے مرکزی ادارے یورو اسٹیٹ کے مطابق رواں برس کی دوسری سہ ماہی میں اٹلی پہنچنے والے مہاجرین کی تعداد میں گزشتہ سال کی نسبت60  فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے۔ یورپ میں امسال دوسری سہ ماہی کے دورانیے میں پناہ گزینوں کی آمد میں  2017ء کی اسی مدت کے مقابلے میں اوسطاً 12 فیصد کمی ہوئی لیکن  2018ء کی پہلی سہ ماہی میں اس شرح میں 4 فیصد اضافہ بھی دیکھنے میں آیا۔ا سپین اور یونان میں البتہ تارکین وطن کی آمد کی شرح زیادہ رہی۔ 

شیئر: