Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی میں غریب شخص ارب پتی بن گیا

کراچی ... کراچی میں غریب شخص ارب پتی بن گیا۔ جعلی بینک اکاونٹ کا ایک اور کیس سامنے آیا ہے۔کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون کے رہائشی عبدالقادر نے بتایا ایف آئی اے کے طلب کرنے پر علم ہوا کہ میرے بینک اکاونٹ میں 225 کروڑ روپے موجود ہیں۔ عبدالقادر نے بتایا انگوٹھا چھاپ ہوں اور 40 گز کے مکان میں رہتا ہوں ۔اس رقم سے میرا کوئی تعلق نہیں اور نہ مجھے علم ہے یہ رقم کہاں سے آئی۔ عبدالقادر نے بتایا کئی سال پہلے کمپنی میں ملازمت کے دوران اکاونٹ کھلوایا تھا۔ملازمت چھوڑنے کے بعد سے اکاونٹ زیر استعمال نہیں رہا ۔اب اچانک اس میں اتنی بڑی رقم آگئی۔ عبدالقادر کے گھر کے باہر پولیس تعینات کردی گئی ۔ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق جعلی اکاونٹ کا تعلق منی لانڈرنگ کیس سے ہے ۔عبدالقادر کے اکاونٹ سے بھی بیرون ملک رقم منتقل کی گئی۔

شیئر: