Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جاپانی مال بردار خلائی جہاز خلائی اسٹیشن کے ساتھ جْڑ گیا

ٹوکیو۔۔۔ جاپانی مال بردار خلائی جہاز کونوتوری 7 بین الاقوامی خلائی ا سٹیشن کے ساتھ جْڑ گیا ہے۔ بین الاقوامی خلائی ا سٹیشن جو زمین کے اوپر 400 کلومیٹر فاصلے پر گردش کررہا ہے،کے مشینی بازو نے اِس غیر انسان بردار خلائی جہاز کو پکڑ لیا۔یہ خلائی جہاز جنوب مغربی جاپان میں واقع کاگوشیما پریفیکچر کے تانیگاشیما خلائی سینٹر سے ایچ 2 بی راکٹ کی مدد سے لانچ کیا گیا تھا۔خلائی جہاز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے مکمل طور پر جڑ گیا ہے۔خلائی جہاز پر تقریباً6.2 ٹن وزنی سامان لادا گیا تھا جس میں خلانوردوں کے روز مرہ استعمال کی اشیا، تجرباتی آلات اور اسٹیشن کی مرکزی بیٹریوں کے لیے جاپانی لیتھیئم آئن سیل شامل ہیں۔ 

شیئر: