Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیل کے موضوع پر شاہ سلمان اور امریکی صدر میں تبادلہ خیال

ریاض ...خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ا مریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ علاقائی اور عالمی حالات حاضرہ پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے تیل منڈی کے استحکام کو یقینی بنانے کیلئے رسد برقرار رکھنے کے لئے جاری کوششوں کا بھی جائزہ لیا۔ عالمی اقتصاد کی شرح نمو کے لئے تیل کی رسد کا موضوع زیر بحث آیا۔ امریکی صدر نے شاہ سلمان سے ٹیلیفون پر رابطہ قائم کیا تھا۔ دونوں رہنماﺅں نے ٹیلیفونک رابطے کے دوران دو طرفہ اسٹراٹیجک شراکت کے تناظر میں دو طرفہ منفرد تعلقات اور انہیں فروغ دینے کے طریقوں پر گفت و شنید کی۔
 

شیئر: