Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیاحتی ویزے دنیا بھر کے لوگوں کی دسترس میں

ریاض ... دنیا بھر کے اقتصادی امو رکے تجزیے کے ماہر امریکی نیٹ ورک بلومبرگ نے اطلاع دی ہے کہ سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے عظیم الشان سیاحتی منصوبے ”آمالا“ کی بدولت سعودی عرب کے سیاحتی ویزے دنیا بھر کے لوگوں کی دسترس میں آجائیں گے۔ نیٹ ورک نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں توجہ دلائی کہ بحر احمر کے ساحل پر بسائے جانے والے نئے سیاحتی شہر آمالا کو کامیاب بنانے کیلئے سیاحتی ویزوںکا اجراءناگزیر ہوگا۔ سعودی عرب چاہتا ہے کہ عالمی سیاح کثیر تعداد میں اسکے یہاں آئیں۔ اس حوالے سے وہ فطری مناظر سے لطف اٹھانے والی سیاحت کا بندوبست کررہا ہے۔نئے سیاحتی منصوبوں سے سعودی نوجوانوں میں بے روزگاری ختم ہوگی۔ یہ ولی عہد محمد بن سلمان کے وژن 2030کا اٹوٹ حصہ ہے۔
 

شیئر: