Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسکول میں گولی کا نشانہ بننے والی اقصیٰ دم توڑ گئی

کراچی ... کراچی کے علا قے سعید آباد کے اسکول میں اندھی گولی کا نشانہ بننے والی 7سالہ بچی اقصیٰ د وران علا ج دم توڑ گئی۔ پہلی جماعت کی بچی اقصیٰ اس وقت اندھی گولی کا شکار ہوکر شدید زخمی ہوگئی تھی جب وہ وقفے کے دوران ا سکول کے میدان میں کھیل رہی تھی۔ طالبہ کو فوری طور پہلے سول اسپتال پھر جناح اسپتال سے ملحق قومی ادارہ برائے امراضِ اطفال منتقل کیا گیا تھا۔اقصیٰ دو روز تک زندگی کی جنگ لڑتے ہوئے دم توڑ گئی۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ سیدھی طرف سے گردن میں لگی ۔گولی اقصیٰ کے جسم میں موجود تھی۔معالجین نے اقصیٰ کی زندگی بچانے کے لیے تمام تر کوششیں کیں لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی۔پو لیس نے نا معلو م افراد کے خلا ف مقدمہ درج کر لیا تاہم ابھی گولی چلا نے والے کا سراغ نہیں لگایا جا سکا ۔

شیئر: