Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دمام فحص دوری کے اوقات میں اضافہ

دمام.... محکمہ ٹریفک نے دمام میں فحص دوری کے اوقات کار میں اضافہ کردیا۔ فحص دوری اسٹیشن کی تمام لائنیں کھول دی گئیں۔ یہ فیصلہ دمام شہر میں فحص دوری اسٹیشن پر گاڑیوں کے زبردست اژدحام سے پیدا ہونے والے مسائل سے نمٹنے کیلئے کیا گیا ہے۔ مقامی شہریوں نے شکوہ کیا تھا کہ دمام ، الخبر ، ظہران، الجبیل، راس تنورہ اور القطیف کیلئے فحص دوری کا صرف ایک اسٹیشن ہے اور 3، 3گھنٹے انہیں لائن میں لگنا پڑ رہا ہے۔ 
 

شیئر: