Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں سنجو صراف کے اعزاز میں ادبی محفل

 نمائندہ اردو نیوز۔ دبئی
 
بزم اردو دبئی کے زیر اہتمام،دبئی میں ریختہ فاؤنڈیشن کے بانی سنجیو صراف کے اعزاز میں ایک پروقار محفل شعرو سخن کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس محفل کی صدارت علمی شہرت یافتہ استاد شاعر ڈاکٹر عاصم واسطی نے کی۔ ڈاکٹر واسطی نے اپنے صدارتی خطبہ میں سنجیو صراف کو ریختہ فاؤنڈیشن کی کوششوں کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اردو ادب کے لئے جو کام ریختہ فاؤنڈیشن کر رہی ہے ، اردو والے انکے مقروض ہیں۔
  • امارات میں مقیم کمیونٹی کی مزید خبریں پڑھنے کے لئے کلک کریں
 اس موقع پر بزم اردو کے جنرل سیکریٹری ریحان خان نےسنجیو صراف کی دبئی آمد پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بزم اردودبئی، اردو کی خدمت اور فروغ کے لئے ، ریختہ فاؤنڈیشن کا ہر طرح سے تعاون کرنے کو تیار ہے۔ بزم اردودبئی کے صدر شکیل خان نے سنجیو صراف کے ا ستقبال کرتے ہوئے انہیں گلدستہ پیش کیا۔پروگرام کی نظامت شاداب الفت نے کی۔ مقامی شعراءنے اپنا سنا کر حاضرین خوب داد وصول کی۔ اس موقع پر اعجاز شاہین، احیا بھوج پوری، سید سروش، شاداب الفت، سرور نیپالی ، عایشہ عاشی، رملا سید،موسیٰ ملیحابادی، فرحان واسطی،عماد ملک ، چھبی سکسینا سہاے، دیپتی سنگھ، روی سہائے، ترنم احمداورآلوک آئما کے علاو ہ دیگر معزز حضرات موجود رہے۔
 
 

شیئر: