شاہ عبدالعزیز کیمل فیسٹیول کے موقع پر خصوصی امیگریشن مہر
یہ فیسٹیول کیمل کلب کے تعاون سے ریاض ریجن میں جاری ہے۔ (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی وزارت داخلہ کے تحت جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ نے شاہ عبدالعزیز کیمل فیسٹیول کے دسویں ایڈیشن کے موقع پر ایک خصوصی امیگریشن مہر جاری کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق یہ فیسٹیول کیمل کلب کے تعاون سے ریاض ریجن کے شمال میں واقع علاقے بالصیاھد میں جاری ہے۔
ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے علاوہ الشرقیہ ریجن میں بارڈر کراسنگ کے ذریعے پہنچنے والے مسافروں کے پاسپورٹ پر خصوصی مہر لگائی جا رہی ہے۔

اس کا مقصد سعودی عرب کی ثقافتی شاخت کو مضبوط کرنا اور مملکت کے مستند ورثے کی ایک بنیادی علامت کے طور پر اونٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔
یہ اقدام وزارت داخلہ کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے تاکہ میگا نیشنل ایونٹ کو دستاویز ی شکل دی جائے اور انہیں مملکت میں آنے والے وزیٹرز سے متعارف کرایا جائے۔
شاہ عبدالعزیز کیمل فیسٹیول سعودی وژن 2030 کا ایک کلیدی انشیٹیو ہے جس کا مقصد ثقافتی سیاحت کو نمایاں کرنا ہے۔

یہ فیسٹیول سعودی عرب کی تاریخ میں اونٹوں کی اہمیت کو واضح کرنے کا ایک اہم پلیٹ فارم بھی ہے۔
اس برس یہ فیسٹیول دسمبر کی پہلی تاریخ سے شروع ہوا تھا اور جنوری کی تین تاریخ تک جاری رہے گا۔
