Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی فاتح اسکواش کھلاڑیوں کی وطن واپسی

اسلام آبا د: ہند میں ایشین جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ میں3ٹائٹلز جیتنے والے پاکستانی کھلاڑی وطن واپس پہنچ گئے۔ چنئی میں کھیلی گئی ایشین اسکواش چیمپیئن شپ میں پاکستان کے 3 کھلاڑیوں حمزہ خان، حارث قاسم اور عباس زیب نے گولڈ میڈل جیتے جبکہ انس بخاری نے سلور میڈل اپنے نام کیا۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر پاکستان اسکواش فیڈریشن کے آفیشلز، نیشنل کوچ آصف خان اور دوسرے لوگوں نے نوجوان کھلاڑیوں کا شاندار استقبال کیا۔ میڈل حاصل کرنے والے کھلاڑیوں نے ہندوستان کی سرزمین پر کامیابی اور پاکستانی پرچم لہرائے جانے کو بڑا اعزاز قرار دیا اور آئندہ مقابلوں میں بھی اس طرح کی شاندار پرفارمنس دینے کا عزم کیا۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: