Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسپین میں سڑک کے کنارے 2لاکھ پونڈ کے کرنسی نوٹ

ٹولیڈو، وسطی اسپین  .... یہاں  ایک شخص کو جو اے فور موٹر وے سے کہیں جارہا تھا وسطی اسپین کے ٹولیڈو علاقے سے گزرتے ہوئے سڑک  کے کنارے تقریباً2لاکھ پونڈ کے برطانوی کرنسی نوٹ پڑے ہوئے ملے تو وہ حیران رہ گیا۔ مگر فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیدی گئی جس کے بعد اس رقم کو ایک بینک میں پہنچا دیا گیا۔ بینک ذرائع کا کہناہے کہ مختلف مالیت کے کرنسی نوٹ پر مشتمل جب رقم کو گنا گیا تو پوری رقم 209000پونڈ نکلی۔ پولیس نے اب اس بات کی چھان بین شروع کردی ہے کہ یہ ر قم کس کی ہے؟ کہاں سے آئی اور کس نے یہاں رکھی؟ یہ رقم ٹمبلیک کے علاقے سے ملی ہے مگر اس رقم کیلئے نہ تو اب تک کسی نے دعویٰ کیا ہے اور نہ ہی متعلقہ حکام اس کی حقیقت معلوم کرسکے ہیں۔ مجموعی رقم 2لاکھ9ہزار پونڈ ہے  جس میں 50یورو کا ایک جعلی نوٹ بھی شامل ہے۔  واضح ہو کہ اس رقم کے پڑے ملنے سے ایک دن قبل سول گارڈ کے آفیسر نے علاقے میں گاڑیاں روک کر تلاشی شروع کردی تھی۔ اس دوران کسی نے کہا تھا کہ شاید اس نے کچھ رقم سڑک کے کنارے پڑی دیکھی ہے۔ اب سراغرسانی کے محکمے یہ سمجھ رہے ہیں کہ شاید چیکنگ کے دوران پکڑے جانے کے خوف سے یہ رقم کسی نے کار سے باہر پھینک دی تھی کیونکہ نامعلوم  ملکیت کی رقم ملنے پر انہیں سزا اور جیل کا سامنا کرنا پڑسکتا تھا۔
مزید پڑھیں:- - - - -چین میں ڈرائیور نے گاڑی کنکریٹ پول سے ٹکرا دی

شیئر: