Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اصلاح الدین پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نئے سربراہ منتخب

لاہور:پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی ٹیم کے سابق کپتان اصلاح الدین صدیقی کی سربراہی میں نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل دیدی۔ فرحت خان کو فارغ کر کے مصدق حسین کو کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے جبکہ قاسم خان اور ایاز محمود بھی سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔نئی سلیکشن کمیٹی ایشین چیمپئینز ٹرافی کے لئے ٹیم کا حتمی انتخاب ٹیم منیجمنٹ کی مشاورت سے کرے گی۔ ذرائع کے مطابق 2 روزہ ٹرائلز4 اکتوبر کو نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں ہوں گے، اس موقع پر سیکریٹری پی ایچ ایف شہباز احمد سینئر بھی موجود ہوں گے۔ کیمپ میں اس وقت29 کھلاڑی موجود ہیں۔یاد رہے کہ ایشیائی ایونٹ 18 اکتوبر سے 28 اکتوبر تک عمان کے دارالحکومت مسقط کے سلطان قابوس اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں دفاعی چیمپیئن ہندسمیت ملائیشیا، پاکستان، جنوبی کوریا، جاپان اور عمان کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔
 کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: