Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

96 واں یوم وطنی: سعودی ایئرپورٹس پر مسافروں کے پاسپورٹ پر خصوصی مہر

سعودی عرب کا نیشنل ڈے ہر سال 23 ستمبر کو منایا جاتا ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت داخلہ کے تحت جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ نے 96 ویں یوم الوطنی کو یادگار بنانے کے لیے خصوصی مہر جاری کی ہے جس میں اس دن کی بصری شناخت کو نمایاں کیا گیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب کے تمام  ایئرپورٹس پر مسافروں کے پاسپورٹ پر یوم الوطنی کے سلوگن ’عزنا بطبعنا‘ ( ہماری فطرت ہی ہمارا فخر ہے) کی خصوصی مہر لگائی جا رہی ہے۔

یاد رہے سعودی عرب کا نیشنل ڈے (یوم وطنی) ہر سال 23 ستمبر کو منایا جاتا ہے۔ یوم وطنی تیسری سعودی ریاست کے قیام کی خوشی میں منایا جاتا ہے۔
شاہ عبدالعزیز نے تیسری سعودی ریاست کے قیام کا اعلان  21 جمادی الاول 1351ھ مطابق  23 ستمبر 1932 کو کیا تھا۔ اسی مناسبت سے سعودی قائدین اور عوام 23 ستمبر کو یوم وطنی مناتے ہیں۔ 

 

شیئر: