Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیٹ پیٹ میں آگ لگنے سے ایک شخص جاں بحق، 11زخمی

ینبع: جبیل وینبع رائل کمیشن نے کہا ہے کہ پٹروکیمیکل کمپنی نیٹ پیٹ میں آگ لگنے سے ایک شخص جاں بحق اور 11افراد زخمی ہوگئے ۔ آتشزدگی منگل اور بدھ کی درمیانی شب لگی تھی جس پر قابو پالیا گیا۔ زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا جن میں سے بیشتر ضروری علاج معالجے کے بعد فارغ کردیئے گئے۔ پیٹروکیمیکل فیکٹری میں لگنے والی آگ سے ماحولیاتی آلودگی نہیں ہوئی۔ رائل کمیشن نے علاقہ کی آب وہوا کا اس حوالے سے جائزہ لے لیا ہے۔
 

شیئر: