Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کے خلا ف بدزبانی، کویتی جیل پہنچ گئے

کویت...کویتی وزارت داخلہ نے سعودی عرب کے خلاف سوشل میڈیاپر بدزبانی کرنے والے کئی افراد کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا۔ یہ اقدام وزارت اطلاعات کے بجائے وزارت داخلہ نے کیا حالانکہ سوشل میڈیا پر اجازت یافتہ ویب سائٹس اور اکاﺅنٹس کی سرگرمیوں کی ذمہ دار وزارت اطلاعات ہے نہ کہ وزارت داخلہ۔ الرائی اخبار کے مطابق وزارت داخلہ کو مصدقہ رپورٹیں پیش کی گئی تھیں جس کے بعد اس نے ویب سائٹ پر سعودی عرب کے خلاف بکواس کرنے اور دونوں ملکوں کے تعلقات کو نقصان پہنچانے والوں کو طلب کرکے پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیدیا۔
 

شیئر: