Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روزانہ ورزش جسم سے زہریلا پروٹین خارج کردیتی ہے

برازیلیا.... روزانہ اور مستقل بنیادوں پر ورزش پٹھوں کے خلیوں میں موجود زہریلے پروٹین کے جسم سے اخراج میں معاون ہے، یہ زہریلے پروٹین پٹھوں کی کمزوری کا باعث بنتے ہیں۔ ”سائٹیفیک رپورٹس“ جرنل میں شائع ایک نئی طبی تحقیق کے مطابق پٹھوں میں ورزش کی کمی کے نتیجے میں زہریلے پروٹین خلیوں میں جمع ہوجاتے ہیں تاہم روزانہ ورزش ایسے زہریلے پروٹین خلیوں سے ختم کردیتی ہے۔ برازیل کی ساﺅ پولو یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر جولیو سی سار بتیستا فریرا کا کہنا ہے کہ پٹھوں کے خلیوں میں موجود اس زہریلے مادے کا جسم سے اخراج بے حد ضروری ہے کیونکہ وہ زہریلے مادے جمع کرنے کے بعد پٹھوں کے خلیوں کو ناکارہ اور مردہ بنادیتے ہیں۔ یہ عمل زیادہ تر معمر افراد، اعصابی چوٹ سے متاثرہ لوگوں، بستروں پر پڑے ہوئے مریضوں اور طویل دورانیے تک کام کرنے والے افراد کو متاثر کرتا ہے۔ طبی ماہرین نے یہ تحقیق ان چوہوں پر کی جو اعصابی چوٹ سے متاثر تھے۔ زخم لگنے کے بعد اعصابی مسئلہ شیاٹیکا سے متاثرکسی بھی فرد کو متاثرہ ٹانگ استعمال کرنے سے روکتا ہے اور اس کے نتیجے میں متاثرہ شخص کے پٹھے کمزور ہوجاتے ہیں۔

شیئر: