Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملک ہاکی و فٹبال کلب بحرین کی زیرنگرانی فٹبال میچ

بیسٹ آف تھری میں پاکستان اسکول نے بنگلہ دیش اسکول کو شکست دیدی
ملک عابد اعوان۔ بحرین
ملک ہاکی و فٹبال کلب بحرین نے پاکستان اسکول عیسیٰ ٹاون اور بنگلہ دیشی اسکول منامہ کے درمیان ملک عابد اعوان کی زیر نگرانی دوستانہ فٹبال میچ منعقد کرایا۔یہ مقابلہ بیسٹ آف 3 میچوں پر مشتمل تھا۔ پہلا میچ دونوں اسکولوں کے درمیان 1-1سے برابری پر ختم ہوا جبکہ دوسرا میچ انتہائی دلچسپ مقابلے کے بعد 2-2 گول سے برابر رہا ۔ تیسرے اور فائنل میچ میں دلچسپی اور سنسنی خیزی بڑھ گئی جس کا نظارہ گراونڈ میںہو رہا تھا۔ تیسرے اور فائنل میچ میں پاکستان اسکول نے سنسنی خیز اور سخت مقابلے کے بعد بنگلہ دیش اسکول کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے کر ملک کلب کی ٹرافی اپنے نام کرلی۔ فائنل میچ کے اختتام پر ٹرافی پاکستانی ٹیم کے کپتان عبداللہ خان نے وصول کی۔ دونوں اسکول کے طلباء نے میچ میں بے حد دلچسپی کا اظہار کیا او رخوب لطف اندوز ہوئے ۔ تقسیم تقریب انعامات کے مہمان خصوصی بنگلہ دیش اسکول کے ٹیچر مرتضیٰ تھے۔ انہوں نے ضیغم میشل، پاکستان اسکول کے حسین مسلم اور ملک ہاکی اور فٹبال کلب بحرین کے سربراہ ملک عابد اعوان پاکستانی اسکول کے ہمراہ کپتان کو ٹرافی دی۔ اس موقع پر ملک عابد اعوان نے حاضرین اور اسکول انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ طلبہ اور دیگر نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے۔ واضح رہے کہ یہ کلب بحرین میں کھیلوں کے مختلف پروگراموں کے انتظامات کرتے رہتے ہیں جن میں ہاکی، فٹبال اور والی بال جیسے کھیل شامل ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے طلباءکو رائے دی کہ اچھے ذہن کے ساتھ اچھی صحت کو برقرار رکھنے کیلئے جسمانی محنت کے کھیلوں میں حصہ لینا انتہائی ضروروی ہے ۔ اچھی تعلیم و اچھی صحت سے ہی معاشرے ترقی پاتے ہیں اور ماحول خوشگوار رہتا ہے۔ ملک کلب کا مقصد بھی یہی ہے اور ہم اپنی مدد آپ کے تحت یہ خدمات انجام دے رہے ہیں اور دیتے رہیں گے ۔ 
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں
 

شیئر: