Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اچھی شاعری آپ کو دن بھر تروتازہ اور صحتمند رکھتی ہے

لندن .... شعر و نغمہ کو زمانہ قدیم سے انسانی ذہن کو راحت اور سکون پہنچانے کے طریقے کے طور پر دیکھا جاتا رہا ہے اور اب ماہرین نے کہا ہے کہ جس طرح روزانہ ایک سیب کھائیے اور ڈاکٹر کو بھگائیے کی بات کہی جاتا ہے اسی طرح یہ بات بھی بالکل درست ہوگی اگر ہم یہ کہیں کہ ”اچھی شاعری آپ کو صحت مند اور تروتازہ رکھتی ہے اور ڈاکٹروں کی ضرورت پیش نہیں آتی۔ یہ عجیب و غریب رپورٹ مقامی چینل پر دکھائے گئے پروگرام ”پوئٹری بائی ہارٹ“ میں پیش کی گئی ہے۔ جسکا لب و لباب یہ ہے کہ شعر و شاعری او رنغموں کو زبانی یاد کرنا ہر اعتبار سے مفید ہے۔ کیونکہ اس سے نہ صرف جسمانی صحت اچھی رہتی ہے بلکہ انسان خوش و خرم او رتازہ دم رہتا ہے بلکہ اسکی دماغی صلاحیت کو بھی جلا ملتی ہے۔ اگر انسان ڈھلتی عمر کے ساتھ شعرو شاعری کا شغف پال لے تو اسکا حافظہ درست رہتا ہے اور نسیاں کی بیماری اس سے دور رہتی ہے۔یہ ریڈیو فور والوں نے پیش کی ہے جو تقریباً ایک سو سال سے مختلف موضوعات پر پروگرام کرنے کے حوالے سے مشہور ہے مگر اس نے اب ایک نیا رخ لیا ہے اور انسان کی زندگی کے دل و دماغ کو کھنگالنے کی کوشش کی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگرآپ جوان والدین ہیں یا آپ کی عمر ڈھل رہی ہے تو ڈائمینشیا کا مرض ہونے کے امکانات بڑھنے لگتے ہیں۔ مگر اس بڑھتی ہوئی مصیبت کو دور رکھنے کیلئے شعر و شاعری بہترین سہارا بن سکتی ہے۔ اسکے فوائد بے شمار ہیں جس کے بارے میں آپ سوچ بھی نہیں سکتے۔ بہت سے معمر افراد نے پروگرام کے دوران بتایا کہ وہ بچپن سے شعر و شاعری کا شغف رکھتے رہے ہیں اور اب بھی خود کو ذہنی طور پر توانا محسوس کرتے ہیں جس کے لئے وہ شعر و شاعری میں دلچسپی اور نغموں و گانوں کا شوق پالے ہوئے ہیں۔ انہی کے فوائد سامنے آرہے ہیں۔

شیئر: