Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاسپورٹ نہ دینے پر آجروں کے خلاف اجیروں کی 530شکایات

ریاض.... وزارت محنت و سماجی بہبود نے اعداد و شمار جاری کر کے واضح کیا کہ 2017ءکے دوران فیلڈ انسپکٹرز نے ریاض اور ماتحت کمشنریوں میں 6838خلاف ورزیاں ریکارڈ کیں اور 6083نجی اداروں کو انتباہ جاری کیا۔ اسی دوران فرضی سعودائزیشن اور 604اجتماعی دعوے نمٹائے۔ وزارت نے یہ بھی بتایا کہ آجروں کے خلاف اجیروں نے پاسپورٹ اپنے پاس رکھنے پر 530شکایات درج کرائی گئیں۔ سعودی قانون محنت کے بموجب پاسپورٹ ہر شخص کی نجی دستاویز ہے۔ آجر کسی کا بھی پاسپورٹ یا ہویہ مقیم اپنے قبضے میں رکھنے کا مجاز نہیں۔ انسپکٹرز نے 70712چھاپے مارے۔ 
 
 

شیئر: