Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”ویکسین ا لارم“ کیلئے اندراج کرا لیا جائے، وزارت صحت

ریاض....وزارت صحت نے تمام شہریوں سے کہا ہے کہ ” ویکسین الارم“ کی سہولت حاصل کرنے کیلئے اندراج کرالیں۔ وزارت صحت نے تمام سعودی شہریوں کیلئے ایک نئی سہولت متعارف کرائی ہے اس کے تحت والدین کو بچوں کی ویکسین کے اوقات کی بابت آگاہ کرنے کا اہتمام کیا جا رہا ہے ۔ کسی بھی ویکسین کا وقت آنے سے قبل ہی وزارت صحت کی جانب سے والدین کو متنبہ کر دیا جاتا ہے۔ وزارت نے 4سے 6برس کے بچوں کو ویکسین لینے کیلئے ہیلتھ سنٹر سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ DTOاور OPVکی بجائے نئی 4بنیادی ویکسین متعارف کرا دی گئیں۔ جو بچے مذکورہ ویکسین نہیں لیں گے انہیں اسکول میں داخلے نہیں دیئے جائیں گے۔ 
 

شیئر: