Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شارجہ اور عجمان میں مکانات کے کرائے کتنے ہیں؟

دبئی: شارجہ اور عجمان میں رہائشی اپارٹمنٹ کے کرایوں کی تفصیل جاری کی گئی ہے۔ اس کے مطابق شارجہ میں دو کمرے کے مکان کا کرایہ 24ہزار درہم سے شروع ہوتا ہے جبکہ عجمان ویسا مکان کا کرایہ 21ہزار درہم ہے۔ دونوں شہروں میں غیرمنقولہ جائیداد اور رہائشی اپارٹمنٹ کا کاروبار کرنے والے ادارے کے سروے کے مطابق القاسمیہ محلے کے کرائے سب سے زیادہ کم ہیں جہاں دو کمروں کا مکان 24ہزار درہم سالانہ کرایہ پر مل جاتا ہے ۔ 
  • امارات کی تازہ ترین خبریں واٹس ایپ پر وصول کریں
ایسی طرح کا مکان الخان اور التعاون میں 30ہزار درہم سالانہ کرایہ پر ملتا ہے۔ البحیرہ میں اسی طرح کے مکان کا کریہ 32500درہم جبکہ القصباءمیں 35ہزار درہم میں ہے۔ القاسمیہ میں 3کمروں کے مکان کا سالانہ کرایہ 45ہزار درہم ہے۔ اسی طرح کا مکان الخان میں 52ہزاردرہم میں جبکہ الخان میں 55ہزار درہم اور القصباءمیں 77ہزار میں ہے۔ 4کمروں کے مکان کا سالانہ کرایہ التعاون میں 80ہزار درہم جبکہ المجاز میں 81ہزار درہم ہے۔رپورٹ کے مطابق عجمان میں مکانات کے کرائے زیادہ سستے ہیں۔ دو کمرے کا مکان الجرف میں 21ہزار درہم سالانہ ہے ۔ 
  • امارات کی مزید خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
النعیمیہ میں اسی طرح کے مکان کا سالانہ کرایہ 25ہزار درہم، الحلیو میں بھی 25ہزار درہم، الجرف میں 27ہزار درہم ، النعیمیہ میں 30ہزار درہم اور الراشدیہ میں 34ہزار درہم ہے۔جن لوگوں کو عجمان میں بڑے فیملی اپارٹمنٹ کی ضرورت ہے ان کے لئے الراشدیہ میں 4کمرے کا مکان 40ہزار درہم جبکہ النعیمیہ میں 45ہزار درہم ہے۔
 
 

شیئر: