Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الٰہ آباد یونیورسٹی طلباءیونین کی کامیابی پراکھلیش کی مبارکباد

لکھنو....سماج وادی پارٹی کے سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے الٰہ آباد یونیورسٹی طلباء یونین میں کامیاب ہونے والے اپنی پارٹی کے سبھی امیدواروں کو مبارک باد دی۔ انھوں نے وہاں ہونے والے تشدد کی مذمت کرتے ہوئے ریاستی حکومت پر ناکامی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پھر بھی میں پولیس سے امید کرتا ہوں کہ وہ انصاف کرےگی اور بی جے پی کے بازو اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد کے غنڈوں اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے گی۔اکھلیش نے طلبا کو مشورہ دیا کہ وہ پولیس والوں کی عزت کریں اور ان سے انصاف کی امید رکھیں حالانکہ یوپی پولیس بے لگام ہوچکی ہے اوراسے قانون کے دائرہ میں رہنا سماج وادی حکومت نے سکھایا تھا۔
 

شیئر: