سعودی عرب، ترکیہ اور شام کے وزرائے خارجہ کی نیویارک میں ملاقات
اقتصادی اور تجارتی تعاون کو بڑھانے کے مواقع کا جائزہ لیا گیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے بدھ کو نیویارک میں ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان اور شامی وزیر خارجہ اسعد الشیبانی نے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر ہونے والی ملاقات علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزرائے خارجہ نے تینوں ملکوں کے درمیان تعاون کے پہلوؤں کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعاون کو بڑھانے کے مواقع کا جائزہ لیا۔
مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے میں ہم آہنگی اور تعاون کو مزید بڑھانے کے طریقوں پر بھی بات کی۔
خطے میں سلامتی اور استحکام بڑھانے کے لیے مشاورت اور مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔
اس موقع پر وزیر خارجہ کے مشیر برائے سیاسی امور شہزادہ مصعب بن محمد الفرحان بھی موجود تھے۔
