Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جموں وکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کی پولنگ پیر سے

سری نگر۔۔۔۔جموں وکشمیر میں انتظامیہ کے مطابق 4 مرحلوں پر مشتمل بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کی پولنگ کیلئے سیکیورٹی سمیت دیگر تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ۔ 8 اکتوبر پیرکو پہلے مرحلے میں میونسپل کارپوریشنوں، کونسلوں اور کمیٹیوں کے 422 حلقوں میں پولنگ ہوگی۔ پولنگ صبح 7 بجے سے شام کے4 بجے تک جاری رہیگی۔4مراحل میں ڈالے جانے والے ووٹوں کی گنتی 20 اکتوبر کو ہوگی۔ریاست جموں میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے زبردست جوش وخروش نظر آرہا ہے جبکہ وادی کشمیر میں لوگ انتخابات کا بائیکاٹ کرتے  نظر آرہے ہیں۔وادی میں بلدیاتی انتخابات کے لئے قائم تمام پولنگ مراکز کو حساس قرار دیا گیاہے۔ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے گزشتہ2ہفتوں سے جاری انتخابی مہم ہفتہ کو ختم ہوگئی۔وادی میں بیشتر لوگ اس قدر ان انتخابات سے لاتعلق ہیں کہ انہیں معلوم ہی نہیں ان کے حلقوں سے کون انتخابات لڑرہاہے۔ انتخابی امیدواروں نے ہائی سیکیورٹی زون والے علاقوں میں واقع سرکاری عمارتوں میں پناہ لے رکھی ہے۔
مزید پڑھیں:- - -  - -دہلی: نشے میں دھت2گروپوں میں تصادم، ڈرائیورکا پیٹ پیٹ کرقتل
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: