Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحرین میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس کا نفاذ یکم جنوری سے ہوگا

منامہ:بحرین میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس(واٹ) کا نفاذ یکم جنوری سے ہوگا۔ بحرینی پارلیمنٹ نے حتمی منظوری دیدی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج اتوار کو پارلیمنٹ کے اجلاس میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نفاذ پر بحث ہوئی ۔ پارلیمنٹ کے ارکان نے منتخب اشیاءپر 5فیصد ٹیکس نافذ کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ جی سی سی ممالک کے درمیان ہونے والے معاہدے کے مطابق واٹ سے چند منتخب اشیاءکو استثنی ہوگا۔ ان اشیاءکا تقررکرنا ہر ملک کے اختیار میں ہوگا۔ واٹ کا نفاذ فروخت ہونے والی مختلف اشیاءپر ہوگا۔ اس کا اطلاق آمدنی پر نہیں ہوگا۔ جن اشیاءپر واٹ کا نفاذ ہوگا ان کی قیمت میں 5فیصد اضافہ ہوگا۔ یہ اضافی قیمت صارف کو ادا کرنی ہوگی۔ 
  • بحرین کی تازہ ترین خبریں واٹس ایپ پر وصول کریں
 

شیئر: