Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودائزیشن کی خلاف ورزی، موبایلی پر نئے اشتراک پر پابندی

ریاض.... انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن بورڈ کی مجلس انتظامیہ نے سعودائزیشن کی پابندی نہ کرنے پر موبایلی پر نئے اشتراک پر پابندی عائد کردی۔ وزیر مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینیئر عبداللہ السواحہ کی زیر صدارت اتوار کو مجلس انتظامیہ کا اجلاس ہوا۔طے کیا گیا کہ موبایلی کو سعودائزیشن کا تناسب پورا نہ کرنے اور بار بار کے انتباہ کو نظرانداز کرنے پر نئے اشتراک سے روک دیا جائے۔ اس فیصلے کے بموجب موبایلی بل اور پری پیڈ کے نئے صارفین کو پیکیج فراہم نہیں کرسکے گی۔ اب تک جو لوگ موبایلی سے پری پیڈ یا بل والے پیکیج خریدے ہوئے ہیں وہ اس فیصلے سے متاثر نہیں ہونگے۔ بورڈ کے گورنر ڈاکٹرعبدالعزیز الرویس نے واضح کیا کہ موبایلی نے اجاز ت نامہ لیتے وقت جو عہد و پیمان کئے تھے اسے اس نے پورا نہیں کیا۔ موبایلی سے کہا گیا تھا کہ وہ کمپنی کے سربراہ کے ماتحت صفحہ او ل کے ایگزیکٹیو عہدے خاص تناسب کے ساتھ سعودیوں کو مہیا کرے تاہم اس نے اس پابندی کو نظر انداز کر دیا۔ گورنر نے یہ بھی بتایا کہ ایگزیکٹیو کلاس کے کارکنان کی سعودائزیشن کے تناسب کے حوالے سے دسمبر 2017ءمیں موبایلی کو مطلع کردیا گیا تھا۔ گورنر نے یہ بھی بتایا کہ بورڈ مواصلاتی نظام اور لائحہ عمل کی خلاف ورزیوں پر مقررہ کارروائی کا نفاذ کراتا رہیگا۔
 

شیئر: