Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورلڈ بیچ ریسلنگ : گولڈ میڈل انعام بٹ کے نام

انقرہ:پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ ریسلر انعام بٹ نے ترکی میں ہونے والی ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپیئن شپ میں سونے کا تمغہ جیت لیا۔ ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپیئن شپ کا انعقاد ترکی میں ہوا۔ انعام بٹ نے 90 کلو گرام کیٹگری کے فائنل میں جارجیا کے ایراکلی کو 0-3 سے شکست دیدی۔ گوجرانوالہ کے نامور پہلوان انعام بٹ نے ٹورنامنٹ میں رومانیہ، ناروے، ترکی اور یونان کے پہلوانوں کو پچھاڑا۔ انعام بٹ نے گزشتہ سال بھی ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔ دفاعی ورلڈ چیمپیئن انعام بٹ کے والد محمد صفدر بٹ پہلوان بطور کوچ انعام بٹ کیساتھ ترکی گئے ہیں۔عالمی پیمانے کا یہ مقابلہ جیتنے کے بعد انعام بٹ کی نظریں اولمپکس میں گولڈ میڈل حاصل کرنے کی جانب لگ گئی ہیں، انعام بٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ کے تعاون اور والدین اور عوام کی دعاوں سے اولمپکس میں بھی گولڈ میڈل جیت کر پاکستانی پرچم سربلند کروں گا۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: